لاہور :سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے والی حکومتی جماعت تحریک انصاف نے ہی سانحہ میں ملوث پولیس افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کر دیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایسے تمام پولیس افسران کو فیلڈ میں تعینات کرنے سے منع کر رکھا تھا لیکن اس کے باوجود آئی جی پنجاب راﺅ سردار علی خان نے احکامات جاری کر دئیے ۔
سانحے کے مقدمے اور استغاثہ میں نامزد ڈی ایس پی میاں شفقت کو لاہور میں تعینات کیا گیا ہے جب کہ مقدمے اور استغاثہ میں نامزد ایس پی آفتاب احمدپھلروان بھی لاہور ڈیوٹی انجام دیں گے۔
ایس پی آفتاب احمدپھلروان ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ آفتاب احمدکی تعیناتی ایس پی ایڈمن گوجرانوالہ کےکھاتےمیں کی گئی ہے آفتاب احمدکوپھلرون کوایس پی اےوی ایل ایس کی سیٹ پر بٹھا دیاگیا ہے،لاہور پولیس میں ایس پی اے وی ایل ایس کی سیٹ منظور شدہ ہی نہیں جب کہ ڈویڑنل ڈی ایس پیزاے وی ایل ایس، اےایم ایل ایس کی سیٹیں بھی منظورشدہ نہیں۔
دوسری طر ف ڈی ایس پی میاں شفقت ڈی ایس پی سی آئی اےصدر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔