سعدرضوی کی رہائی خوش آئند،پہلی فرصت میں ملنے جا ئو ں گا،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری 

07:05 PM, 18 Nov, 2021

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی خوش آئندہے ،پہلی فرصت میں سعد رضوی سے ملاقات کرنے جاﺅں گا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان اعجاز چوہدری نے سعد رضوی کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعدر ضوی کی رہائی اچھا اقدام ہے ،انہوں نے کہا سعد رضوی سے ملاقات کیلئے بہت جلد ان کے پاس جاﺅنگا ۔

اعجاز چوہدری نے کہا امید کرتا ہوں سعد رضوی ملکی سیاست میں مثبت کردار ادا کرینگے ۔

واضح رہے حکومت نے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کی ایک اور شق پر عمل کرتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کو رہا کر دیا ہے ۔

حکومت کی طرف سے سعدرضوی پر 98 مقدمات تھے اور ان کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل تھا۔فورتھ شیڈول سے نام نکلنے کے بعد ان کو رہا کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں