اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے گورنر سٹیٹ بینک کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کمیٹی اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے سٹیٹ بنک کا خط بھی پھاڑ دیا۔
نیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا جس دوران کمیٹی نے گورنر سٹیٹ بینک کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے سٹیٹ بینک کا خط بھی پھاڑ دیا اور کہا کہ کسی ایسے خط کو نہیں مانتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکم دونوں تو پولیس کے ذریعے گورنر سٹیٹ بینک کو یہاں حاضر کیا جائے گا۔
اجلاس میں شریک سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گورنر سٹیٹ بینک کے خلاف آج تحریک استحقاق اور اگلی دفعہ سمن بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بے عزتی کروائی جا رہی ہے، سفارتخانہ ڈالر میں ڈیل کرتا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا گورنر سٹیٹ بینک کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ
03:54 PM, 18 Nov, 2021