ممبئی: دنیا کی بڑی ائر لائن امارات ایئر میں ملازمین کی تعداد کم پڑگئی ۔ اگلے چند ماہ میں چھ ہزار کے قریب نئے ملازمین رکھے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عرب امارات ایئر آپریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عادل الرضا نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران امارات ایئر میں 6 ہزار ملازمین کی ضرورت پیش آئے گی۔دسمبر 2021 کے دوران امارات ایئر کی پروازوں کی 65 فیصد سے زیادہ نشستیں مصروف ہوں گی-
عادل الرضا نے کہا کہ امارات ایئر سے بکنگ کا رجحان حوصلہ افزا ہے- جب بھی سفری پروٹوکول تبدیل ہو گا مختلف ملکوں کے سفر کی پابندیاں کم ہوں گی- ویسے امارات ایئر سے براہ راست سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھے گی-
ائر لائنز کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ بعض ملکوں میں ریزرویشن کا تناسب کافی آگے بڑھ گیا ہے- جرمنی، فرانس، سپین اور سوئٹزرلینڈ میں ریزرویشن کی شرح 35 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے- الرضا نے توجہ دلائی کہ دنیا کے کئی علاقوں میں کووڈ کی نئی لہر آرہی ہے پتہ نہیں کب کہاں صورتحال بدل جائے اور مصدقہ کیسز بڑھ جانے پر ممکن ہے کہ پوری دنیا ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی زد میں آجائے۔
عادل الرضا کا کہنا تھا کہ امارات ایئر کی فی الوقت 65 فیصد نشتیں مصروف ہیں- اے 380 ساخت کے 47 طیارے چلائے جارہے ہیں جبکہ دو ماہ قبل صرف 27 طیارے مصروف تھے- علاوہ ازیں بوئنگ 777 کے تمام طیارے مصروف ہیں-
الرضا نے کہاکہ آئندہ مرحلے میں پروازوں کی نشستیں مزید بڑھیں گی اور یہ مسلسل بڑھتی جارہی ہیں- جلد ہی وبا سے پہلے والی صورتحال بحال ہوجائے گی ۔