ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوران 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت دی گئی ہے اور پہلے ٹی 20 میچ کیلئے ٹکٹیں فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو میرپور کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ میچ کے دوران 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے اور آج شائقین کی ایک بڑی تعداد ٹکٹوں کے حصول کیلئے پہنچی۔ بی سی بی کے مطابق کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز حاصل کرنے والے افراد کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل سکے گی۔
Cricket is finally returning to fans in #Bangladesh
— M.H. Fahad (@MH_Fahad211) November 18, 2021
50% tickets of Mirpur's total capacity are out for sale. Fans gathered this morning outside of selling booths.
Only vaccinated fans are allowed in the stadium.
Good luck to our players????????#BANvPAK,
????@DailyManabzamin pic.twitter.com/5yOvkGe5Xf
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا جبکہ سیریز کے دیگر 2 ٹی 20 میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے ٹی 20 میچ کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں اور نائب کپتان شاداب خان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔