سندھ کابینہ کا گندم کی قیمت خریداری 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

01:30 PM, 18 Nov, 2021

کراچی: سندھ کابینہ نے رواں سال فی من گندم کی قیمت خریداری 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

سندھ کابینہ نے گندم خریداری  پیکج کی منظوری دیدی۔سندھ کابینہ  نے فی 40 کلو گرام کی خریداری کی قیمت 2200 روپےمقرر کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔

سندھ کابینہ کے اراکین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کھاد اور دیگر زرعی ان پٹس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔گزشتہ سال گندم کی خریداری کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی تھی

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ربیع میں فاسفیٹ کھاد پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔  فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔

سندھ کا شیئر 21.6 فیصد بنتا ہے جس کی سبسڈی پر 5.6 بلین روپے خرچ ہوگا۔ وفاقی حکومت 1.65 بلین روپے اور سندھ حکومت 1.65 بلین کا حصہ ادا کرے گی۔

سندھ کابینہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ یہ سبسڈی ایک سے 16 ایکڑ کی اراضی کے آبادگاروں کو دی جائے گی اور امید ہے ہمارے آبادگار زیادہ گندم اگائیں گے۔

مزیدخبریں