اب الیکشن غنڈہ گردی سے نہیں بلکہ عوام سے رابطے پر لڑا جائے گا: شہباز گل

اب الیکشن غنڈہ گردی سے نہیں بلکہ عوام سے رابطے پر لڑا جائے گا: شہباز گل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں اب الیکشن غنڈہ گردی اور چالاکی سے نہیں بلکہ عوام سے رابطے پر لڑا جائے گا۔ 
شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’کل کی کامیاب قانون سازی کے بعد اپوزیشن کی کمر ٹوٹ چکی۔ آج سے پاکستان میں ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ الیکشن کے طور طریقے بدلنے لگیں گے۔ اب الیکشن غنڈہ گردی اور چالاکی سے نہیں بلکہ عوام سے رابطے پر لڑا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانی کا اصل مقام اسے واپس مل گیا۔ عمران خان نے تاریخ رقم کر دی۔‘ 


واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شورشرابہ کے باوجود حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت متعدد بل منظور کر انے میں کامیاب ہوگئی ، اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں۔ بل کی منظوری کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ کا حق مل سکے گا۔