شادی کے بغیر بچے پالنا بھارتی فلم انڈسٹری کا فیشن بن گیا

11:34 AM, 18 Nov, 2021

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکار شادی کرکے خبروں کی زینت بنتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو   شادی کے بغیر بھی بچے پال کر خبروں میں رہتے ہیں ۔ شادی کے بغیر والدین بننے والے فنکار ناصرف اپنی فلمی مصروفیات کو نبھا رہے ہیں بلکہ اپنے لے پالک بچوں کی کفالت کے فرائض بھی بخوبی انجام دے رہے ہیں شادی کے بغیر بچوں کی کفالت کرنے والے بھارتی فنکاروں کی ایک لمبی فہرست ہے یہاں ان میں سے چند ایک کا ذکر کیا جارہا ہے ۔ 

شسمیتا سین ۔۔۔ 

 معروف بھارتی اداکار اور سابق مس یونیورس شسمیتا سین ایک نہیں بلکہ دو بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔ سشمتا سین نے جب اپنی بڑی بیٹی رینے کو گود لینے کا فیصلہ کیا تو  اسوقت ان کی اپنی عمر صرف 25 سال تھی ۔ اس کے بعد سال 2010 میں دوسری بیٹی کو بھی گود لے لیا ۔ 

 کرن جوہر ۔۔۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور مصروف ترین ڈائریکٹر کرن جوہر دو جڑواں بچوں کے والد ہیں ۔انتہائی مصروفیات کے باوجود کرن جوہر اپنے بیٹے یش جوہر اور بیٹی روحی جوہر کا پورا خیال رکھتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ 

 پریتی زینٹا ۔۔۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈمپل گرل یعنی پریتی زنٹا کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک پورے " انات آشرم " یعنی یتیم خانے کی کفالت کررہی ہیں ۔ اس یتیم خانے میں 34 کے قریب بچے ہیں جن کی تمام تر کفالت کی ذمہ داری پریتی زنٹا نے اٹھا رکھی ہے ۔ 

 ایکتا کپور ۔۔۔ 

بھارتی شوبز انڈسٹری میں ایکتا کپور جو سابق بھارتی ہیرو جتیندر کی بیٹی ہیں نے شادی نہیں کی ۔ وہ تحریر کے میدان میں خوب شہرت رکھتی ہیں ۔ وہ سیروگیسی سے ایک بیٹے کی ماں ہیں۔ 

تشار کپور ۔۔۔ 

بھارتی اداکار جتیندر کے بیٹے تشار کپور نے شادی نہیں کی لیکن وہ ایک بچے کی کفالت کررہے ہیں ۔ تشارکپور اپنے بیٹے لکشے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ 

 شوبھنا چندر کمار ۔۔۔ 

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے شوبھنا چندر کمار نے سال 2010 میں ایک بچی کو گود لیا تھا ۔ وہ شادی کے بغیر اننتھا نامی بچی کی پرورش کررہی ہیں ۔ 

 نینا گپتا۔۔۔ 

بھارت کی معروف فیشن ڈیزائنر نینا گپتا کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں نینا گپتا ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ لیوان ریلیشن میں رہیں ۔ انہوں نے لو چائلڈ مسابا کو جنم دیا اور اس کی کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھائی ہوئی ہے ۔  

مزیدخبریں