لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کپتان بابراعظم جبکہ نائب کپتان ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
12 member squad for the first #BANvPAK T20I announced#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/KqRv8eXQRV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2021
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا جبکہ دیگر دو میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔