ملک بھر میں مزید 460 کورونا کیسز رپورٹ، 10 افراد جاں بحق

09:57 AM, 18 Nov, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید460کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار822ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار131کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.11فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار346، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار162،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار406، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار404 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 986افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار609، خیبرپختونخوا 5 ہزار809، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 14 نومبر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 12 تا 15 سالہ بچوں کی ویکسینیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بچوں کی ویکسینیشن 15 تا 27 نومبر معطل رہے گی۔

اس حوالے سے این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث ہوا۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27نومبر جاری رہے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کوویڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے تدارک کورونا (این سی او سی) نے  12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو  چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک لگانے کی منظوری دی تھی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ویکسین کی اہل نصف آبادی کو ویکسین لگانےکا سنگ میل حاصل کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا، ویکسین کی اہل نصف آبادی کو ایک خوراک مکمل کرنے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے۔

مزیدخبریں