ڈھاکا: (قادر خواجہ ) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کی حفاظت کیلئے باڈی گارڈ تعینات کر دیے گئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مسلح سیکورٹی اہلکار کرکٹر شکیب الحسن کی حفاظت کریں گے۔ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے ٹریننگ کے دوران باڈی گارڈز شکیب الحسن کے ساتھ دیکھے گئے۔
خیال رہے کہ شکیب الحسن نے بھارت میں ہندوؤں کی ایک تقریب میں شرکت کی تھی ۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ شکیب الحسن نے اس تقریب میں شرکت پر معذرت بھی کر چکے ہیں۔ اور شکیب الحسن کو دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر سیکورٹی اداروں کو بتایا اور وہ ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں.