لاہور: (قادر خواجہ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر سمیع اسلم نے یو ایس اے منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن سے سخت نالاں ہیں اور انہوں نے پاکستان کو چھوڑ کر امریکہ میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سمیع اسلم نے بلوچستان کرکٹ کا وٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق سمیع اسلم گزشتہ روز اسلام آباد یو ایس اے ایمبیسی گئے اور ان کا نیشنیلٹی کے لئے انٹرویو مکمل ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم دس دن کے بعد امریکہ روانہ ہونگے۔سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پاگیا۔ ان کا معاہدہ یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے سالانہ 1 لاکھ ڈالر ،گھر اور گاڑی کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کی معیاد تین سال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہیں ۔ اور چند روز میں وہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے حوالے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکٹرز نے زیادتی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود نام نہ آنے پر خودکشی کے خیالات ذہن میں آتے تھے۔
Disappointed that I didn't get any chance to be in 35players for NZ tour and last UK tour,even after good last QeD 2019-20trophy, I was one of the most run makers, scored 864 runs(4 100's) average of 78,
— Sami Aslam (@Samiaslam999) November 11, 2020
dropped from the Test squad after not getting a game in my last UK tour 2018
خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کی جس سے مبینہ طور پر سیکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہو گئے تھے۔ جس میں بڑے بڑے نام شامل تھے ۔ محمد عرفان جونئیر بھی انہی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے ۔