لاہور: عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب کے چھ شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور میں ویلنشیا ٹاون کے بلاک ایف ون اور پیراگون سٹی بلاک جی ، دو ، چار اور پانچ جبکہ جوہر ٹاون ، پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل نمبر 11 اور سپرنٹنڈنٹ ہاوَس پنجاب یونیورسٹی میں لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں ڈی ایج اے فیز چار کے سیکٹر اے اے، بی بی، سی سی، ایف ایف جبکہ فیز 3 سیکٹر ایکس ایکس، فیز 1 سیکٹر این، بلاک اے، بی،ایف سی سی ۔ گلبرگ چار کےعلاقوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں گلگشت کالونی، خان ویلج، جلیل آباد، ریلوے روڈ، ہاوَسنگ سوسائٹی اور گارڈن ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ بھکر میں گلشن مدینہ اور محلہ خورشید شاہ کےعلاقوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں سیکٹر سی، گلشن آباد، اسٹریٹ 10 حالی روڈ،علامہ اقبال اسٹریٹ اور مسلم ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ بہاوَلپور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ، ہاشمی گارڈن، ماڈل ٹاؤن اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا گیا ہے۔
سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق لاک ڈاوَن والے علاقوں میں تمام ریسٹورانٹ، شاپنگ مالز اور دفاتر بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں وبا سے 37 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 230 تک پہنچ چکی ہے۔
ملک بھر میں اب تک وبا سے تین لاکھ پچیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 24 ہزار 871 اور 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 236 تک ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں وبا کے 3 ہزار نو سو مریض زیر علاج بھی ہیں۔