اسلام آباد: شبلی فراز کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے شبر زیدی سے متعلق جھوٹا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ شبر زیدی اس بیان کی خود تردید کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے شبر زیدی کے متعلق جھوٹا بیان دیا اور اس کی تردید شبر زیدی خود کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میں اتنی شائستگی نہیں کہ اپنے بیان پر معذرت کرلیں ۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہا کہ اپوزیشن الزام لگاتی ہے کہ ہم نے اداروں کو تباہ کیا جو کہ بالکل بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو تباہ کرنے والے یہ لوگ کود ہیں جو الزام لگا رہے ہیں۔
عالمی وبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وبا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے جس کی وجہ سے ماوات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ عوام کی رہنمائی کریں۔ اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان بطور مذہبی شخصیت کورونا کے حوالے سے عوام کی رہنما ئی کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے عالمی وبا کو بھی سیاسی بنا دیا ہے اور اسے سنجیدہ نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام جلسے عالمی وبا کی پیشِ نظر منسوخ کر دیئے ہیں اپوزیشن کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی اپنے جلسے منسوخ کرے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کی زندگی اور روزگار محفوظ رہے۔