جعلی حکومت کے ہوتے ہوئے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، مریم نواز

04:28 PM, 18 Nov, 2020

مانسہرہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسہ گاہ میں ہر طرف لوگ ہی لوگ ہیں اور یہ مخالفین کو جواب ہے جو ہتے ہیں کہ ن لیگ کی سیاست ختم ہو گئی ہے لیکن ہزارہ (ن) لیگ کا تھا اور رہے گا۔

مریم نواز نے حکومت کو تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا عوام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کیا گیا اور جعلی حکومت کے ہوتے ہوئے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور اس حکومت کے ہوتے ہوئےغریب کا چولہا نہیں جل سکتا۔ کیا 50 لاکھ گھروں میں سے کسی کو ایک کمرہ بھی ملا ہے۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں ہر طرف شیر ہی شیر تھا اور ہم جی بی کے الیکشن نتائج کو ماننے کے تیار نہیں کیونکہ اس الیکشن میں بھی سلکیٹڈ کو نوازا گیا ہے۔ تحریک انصاف کو جی بی الیکشن میں جو 8 سیٹیں ملی ہیں وہ بھی ن لیگ سے توڑے ہوئے لوگوں کی مرہون منت ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 22 کروڑ عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو اپنا لیا ہے اور اس وقت ملک جس طرف چل پڑا ہے نواز شریف کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط ملک بنایا تھا لیکن نالائقوں کے ٹولوں نے اب ملک کی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان کی حکومت نے لوگوں کو فاقوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ 

مزیدخبریں