وزیراعظم سے صنعتکاروں کی ملاقات،عمران خان انٹرنیشنل پورٹ،300بیڈکا ہسپتال بنانے پر آمادہ

PM calls on PM to build 300-bed hospital at Imran Khan International Port

فیصل آباد:بڑے صنعت کاروں سے وزیراعظم کی ملاقات میں اہم فیصلے کرلئے گئے جبکہ فیصل آباد میں نیا انٹرنیشنل پورٹ اور 300بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم سے بڑے صنعتکاروں کی ملاقات اختتام پذیر ہوگئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 300 بیڈ کا ہسپتال بنے گا، ہسپتال کا خرچہ 50 فیصد وفاقی حکومت 40 فیصد صنعتکار برادری اور 10 فیصد پنجاب حکومت برداشت کرے گی جبکہ یارن ڈیوٹی پر حکومت 5 فیصد چھوٹ دے گی۔


دوران ملاقات سید ضیا علمدار اور دیگر صنعت کاروں نے فیصل آباد سے ٹیکسٹائل منسٹر بنانے کا مطالبہ کردیا جس پر .وزیر اعظم مسکرا دئیے اور کہا کہ پھر میرے دوسرے ارکان ناراض ہوجائیں گے۔


صنعت کاروں نے سیالکوٹ کی طرز پر نیا انٹرنیشنل پورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا جس پر وزیراعظم نے آمادگی کا اظہار کیا جبکہ وزیر اعظم نے الائیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کرنے کا مطالبہ بھی مان لیا ،صنعتکاروں نے مزدوروں کو سستی صحت کی سہولیات دینے کے لیے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا بھی مطالبہ کیا۔


 اربوں روپے پینڈنگ ٹیکس ریفنڈنگ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گی جبکہ صنعتکاروں نے کہا کہ .نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے لئے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔