سوڈانی فلمساز کی فلم یو ول ڈائی ایٹ 20 آسکر کے لیے نامزد 

12:45 PM, 18 Nov, 2020

نیویارک : تاریخ میں پہلی بار سوڈان نے ملک کے پہلے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی داخل کی ہے .

سوڈانی فلمساز امجد ابو کی ایوارڈ یافتہ فیچر فلم " یو ول ڈائی ایٹ 20 " کو 2021 کے اکیڈیمی ایوارڈز میں سوڈان کی بہترین بین الااقوامی فیچر فلم کی کیٹگری کے لیے سرکاری نامزدگی کے طور پر پیش کیاگیا ہے ۔فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سوڈان کے امجد ابو کی فلم یو ول ڈائی ایٹ 20 کو ہم نے اکیڈیمی ایوارڈ ز کی دوڑ کے لی نامزد کردیا ہے ۔

یہ فلم ملک کی تاریخ کی صرف آٹھویں فیچر فلم ہے جو ملک کے ثقافتی منظر کو پیش کرتی ہے  ۔ مقامی فلمساز کی ایک نئی جنریشن کے لیے یہ بہترین فلم ثابت ہوسکتی ہے ، اس فلم کی کامیابی سے سوڈان کی فلمی صعنت کو نیا دوام ملے گا، متحدہ عرب امارات میں پیداہونے والے فلمساز اور ڈائیریکٹر نے کہا کہ ہم نے بہت اہم پرڈیوسروں سے ملاقات کی اور ہر شخص آئیڈیا اور فلم کے بارے میں ہمیشہ پر جوش رہے ہیں ، ہمیں اس فلم کی کامیابی کی توقع تھی مگر اتنی زیادہ ہوگی یہ ہم نے بھی نہیں سوچا تھا.

اس فلم نے لائن آف دی فیوچر بھی جیتا ہے ، اس کے لیے علاوہ اور کئی اعزازات اپنے نام کرچکی ہے ، اس نے داستان گوئی میں بہترین گولڈن سٹار کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے .ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم سوڈان کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی ،، اگرچہ آسکر ایوارڈز کی تقریب ہر سال فروری میں ہوتی ہے لیکن کورونا کے باعث اب یہ تقریب پندرہ اپریل کو ہوگی ۔

مزیدخبریں