کسی وزارت کو ضمنی گرانٹ کی مد میں فنڈز نہیں دیئے گئے :حفیظ شیخ

12:25 PM, 18 Nov, 2020

 اسلام آباد:مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کورونا صورتحال میں حکومت نے کاروباری برادری کیلئے خصوصی پیکج دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ چاہتے ہیں معاشی سرگرمیاں جاری رہیں،عام آدمی متاثر نہ ہو ،حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط کیلئے مشکل فیصلے کیے جبکہ کسی وزارت کو ضمنی گرانٹ کی مد میں فنڈز نہیں دیئے گئے ۔


مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ موثر اقدامات سے کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پایا اورتعمیراتی شعبے میں ترقیاتی پیکج سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئیں جبکہ مربوط پالیسی کی وجہ سے معاشی بہتری ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے وفاقی حکومت نے کوئی قرضہ نہیں لیا بلکہ وفاقی حکومت نے قرضوں کی بڑی ادائیگیاں بھی کی کیں جبکہ معیشت کو واپس اپنے راستے پر لانے کے لیے اقدمات کئے جارہے ہیں ۔


مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوویڈ سے متاثر ہونے پر حکومت نے مالی مدد بھی کی ،کوویڈ سے متاثر چھوٹے کاروباراور صنعتوں کے بل بھی معاف کئے گئے،ایک کروڑ سولہ لاکھ افراد کو مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ اب سرپلس میں ہے،معاشی اعدوشمار بھی بہتر ہورہے ہیں ،برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ معاشی اعدوشمار بھی بہتر ہورہے ہیں اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔

مزیدخبریں