دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق ،25 سوار تھے

12:45 PM, 18 Nov, 2019

اوکاڑہ:مسافروں کی کشتی دریائے ستلج میںالٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں ملو شیخو کے قریب منچن آباد سے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی جس میں 25 لوگ سوار تھے۔کشتی سوار بیشتر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔ تام دم تحریر 25 میں سے پانچ افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان نے بزدار نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرچ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں