اسلام آباد:فواد چودھری نے کہا ہے کہ جو پذیرائی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔
جو پذیرائ JUI کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہائ خوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے JUI کے لیڈران خاصے مطمن نظر آرہے ہیں، پہلا موقع نہیں پاکستان کے عوام نےشدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کیخلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 18, 2019
جو پذیرائی جے یو آئی کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہاءخوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں، پہلا موقع نہیں پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کیخلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا شدت پسندی کیخلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے۔