ارکان پارلیمنٹ میں قبرستان جیسا سکوت چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات فواد چودھری

04:36 PM, 18 Nov, 2018

جہلم:  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بعض ارکان پارلیمنٹ میں قبرستان جیسا سکوت چاہتے ہیں، کھربوں روپے کہاں گئے، ہمیں حساب چاہیئے، ڈاکوؤں کے احتساب کی بات پراپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے، اگر پارلیمنٹ اسی طرح چلائی گئی توملک نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مخالفین پر ایک بار پھر گولہ باری کر دی۔ جہلم میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے سارے وسائل لاہور پر خرچ کر دیئے۔ بلوچستان کو 1500 ارب دیئے وہاں ڈھنگ کا ایک ہسپتال نہیں بنا۔

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق موٹر سائیکل پر سیاست میں آئے آج بڑی بڑی گاڑیاں لیے پھرتے۔ ان سے حساب مانگیں تو کہتے ہیں پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیا جا رہا۔ یہ ایوان میں قبرستان جیسا سکوت چاہتے ہیں۔

انہون نے کہا پاکستان کے فیصلے کرنے والے سن لیں اگر ایسے ہی چلتا رہا تو یہ ملک نہیں چل سکے گا۔

مزیدخبریں