کوئٹہ:سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے جلد عہدہ چھوڑ کر استعفی گورنر کو بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین ہے، ایم پی اے رہ کر صوبےاورعوام کے کام بہتر انداز میں سر انجام دے سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاست میں ایک بار پھر تبدیلی کی فضا نظر آنے لگی، سپیکرصوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بحیثیت سپیکراورپارٹی رہنما ہرمعاملے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاموش تھا اسی لیے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہا،سپیکرکاعہدہ رکھ کرصوبےپربوجھ نہیں بنناچاہتا، جلد ہی پریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد مستعفی ہونے کا فیصلہ کروں گا اور استعفی گورنر بلوچستان کو بھجوا دوں گا۔