پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے شوہر نک جونز 13 سال سے شوگرکے مرض کا شکار

پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے شوہر نک جونز 13 سال سے شوگرکے مرض کا شکار
کیپشن: Image by Glamour

ممبئی:نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 13برس سے شوگر کے مریض ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اورامریکن گلوکار نک جونز جن کی بہت جلد شادی ہورہی ہے تاہم پریانکا کے ہونے والے شوہر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 13 سال قبل انہیں ٹائپ ون شوگر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ نک جونز نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔

اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے جبکہ دوسری طرف بھی میں ہی ہوں خوش اورصحت مند۔

View this post on Instagram

???? | Atualização do Nick Jonas (@nickjonas) nas Redes Sociais: “A 13 anos atrás, eu fui diagnosticado com diabetes tipo 1. A foto da esquerda sou eu algumas semanas depois do meu diagnóstico. Depois de ter perdido 100 pounds do meu peso e do açúcar no meu sangue estar muito alto, antes de ir ao médico onde eu iria descobrir que eu era diabético. À direita sou eu agora. Feliz e saudável. Priorizando minha saúde física, trabalhando fora, comendo saudável e mantendo meu açúcar no sangue em cheque. Eu tenho o controle total do meu dia-a-dia com esta doença e eu sou tão grato a minha família e entes queridos que me ajudaram a cada passo desse caminho. Nunca deixe que nada te prenda de volta de viver a tua melhor vida. Obrigado a todos os meus fãs por suas amáveis palavras e apoio. Significa mais do que vocês pensam. Amo todos vocês. #agradecido #diabetes #livebeyond #fbf” #nickjonas

A post shared by Nick Jonas Brasil (@nickjbrasil) on

نک جونز نے بتایا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں، بیمار ہونے کے باوجود انہیں اپنی زندگی پر پورا کنٹرول ہے۔

نک جونز نے کہا کوئی بھی آپ کو ایک خوبصورت اور بہتر زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فیملی اور خود سے محبت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ نک جونز اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔