نوبیاہتا بالی ووڈ جوڑا رنویر اور دیپکا اٹلی سے ممبئی پہنچ گئے

01:18 PM, 18 Nov, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کا نوبیاہتا جوڑا دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کرنے کے بعد اٹلی سے ممبئی پہنچ گئے ہیں جہاں پر مداحوں نے ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے خوبصورت ترین پرفضا مقام لیک کومو میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات ہوئیں جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔شادی کے بعد نیا جوڑا جب ممبئی ایئر پورٹ پہنچا تو دونوں کو سکیورٹی کے حصار میں ائیرپورٹ سے نکالا گیا، دونوں نے ایک جیسے رنگوں کے کپڑے زیب تک کر رکھے تھے۔

تصویر بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

رنویر سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر دونوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خصوصی پوز بھی دیا، اس سے قبل اٹلی میں شادی کی تقریبات کے دوران کیمروں کو دور رکھا گیا تھا۔دیپکا اور رنویر اپنے دوستوں کے لیے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو استقبالیہ دیں گے۔

تصویر بشکریہ ٹائمز آف انڈیا


خیال رہے کہ 32 سالہ دیپکا اور 33 سالہ رنویر کی جوڑی پہلی مرتبہ سنجلے لیلا پھنسالی کی فلم 'رام لیلا' میں منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد اس جوڑی نے سال کی بلاکس بسٹر فلم 'پدماوتی' میں بھی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزیدخبریں