راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق, پاکستا ن اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پرشیڈول سے ہٹ کر رابطہ ہوا،جس میں پاکستان کی جانب سے کہا گیاکہ بھارتی فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ،بھارت نے نیزاپیر،چکری کوٹ،بٹل سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاکستان کااپنے موقف میں کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں غیرپیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی ہیں،بھارتی خلاف ورزیوں کی یہ صورت امن کے لئے خطرہ ہے۔