فیصل آباد: چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک میں استعفوں کی آندھی چلنے والی ہے عدلیہ کے خلاف ن لیگ کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ کر کے ملک کی بنیادوں پر کلہاڑا چلایا ہے پاناما کیس پر عدلیہ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری مثال کے طور پر زندہ رہے گا فوج اور عدلیہ قوم کی آخری امید ہے امریکہ اور بھارت فوج و عدلیہ پر تنقید کے لئے پیسے تقسیم کر رہے ہیں نواز شریف جمہوریت دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق نااہل وزیراعظم الطاف کے رستے پر چل پڑا ہے بد دیانت حکمرانوں سے نجات کا وقت آ گیا ہے ملک میں برسوں سے جاری لوٹ مار کا کھیل ختم ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ تخت لاہور کے شہزادے کے گلے کا پھندا بنے گا وفاقی وزراء ریاست کے نمائندے ہیں ان کا نااہل شخص کے ساتھ کھڑا ہونا شرمناک ہے
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا نااہل حکومت کا ایک ایک دن پاکستان کے لئے بھاری ثابت ہو رہا ہے حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے کرپٹ حکومت سے نجات کے لئے قوم اٹھ کھڑی ہو گی حکومت مخالف تحریک کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے۔