فونیکس: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے مختلف لوگوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی دی جارہی ہیں مگر اس کے باوجود میں اپنی زندگی پر لطف طریقے سے گزار رہی ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نئی ا?نے والی فلم ”تیرا انتظار“ ریلیز ہونے کی منتظر بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی دی جارہی ہیں، اس بات کا مزید تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ جب دھمکیاں دینے والا سیاسی لیڈر یا مذہبی رہنما ہو اور وہ کہے کہ آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ان دھمکیوں کا اثر قبول کیے بغیر سنی لیون اپنی زندگی پرلطف طریقے سے گزار رہی ہیں، آج کل وہ اپنے شوہر ڈینیئل ویبر اور گود لی ہوئی بچی نشا کے ساتھ امریکی ریاست ایری زونا میں موجود ہیں جہاں وہ نشا کی دوسری سالگرہ منارہی ہیں، اس دوران انہوں نے اپنی کئی تصاویر انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر شیئر کی جو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
قتل کی دھمکیوں کے باوجود زندگی پر لُطف طریقے سے گزار رہی ہوں، سنی لیون
07:33 PM, 18 Nov, 2017