فریال سے علیحدہ ہو کر غلطی کی ٗ اب سدھاروں گا : باکسر عامر خان

06:53 PM, 18 Nov, 2017

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فریال سے علیحدہ ہوکر میں نے غلطی کی، جسے اب سدھارنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، میں اپنی اولاد کو ایسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، اس وقت فریال کو میری بے انتہا ضرورت ہے، ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کا نتیجہ تھا۔


عامر خان نے پہلی بار ایک انٹرویو میں کھل کر اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پوری صورتحال کو دیکھیں تو یہ بالکل احمقانہ تھی ۔عامر کے مطابق ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے جس طرح سے بات شروع ہوئی وہ انداز ہی غلط تھا، میں نے اپنی زندگی سوشل میڈیا پر ڈال دی اور ایسی باتوں کا تصور کیا، جوغلط تھیں۔

انہوں نے کہا میں نہیں جانتا کہ میرے ہاں دوسری بار بھی بیٹی ہوگی یا بیٹا لیکن میری فیملی میری ذمہ داری ہے اور میں اپنی اولاد کو ایسے اکیلے نہیں چھوڑ سکتا۔عامر نے کہا کہ اس وقت فریال کو میری بے انتہا ضرورت ہے۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کے باعث تھا

مزیدخبریں