ممبئی: بھارتی سنسر بورڈ نے فلم ”پدماوتی“ میڈیا نمائندوں کو دکھانے پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے جواب طلب کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو سنسربورڈ میں سرٹیفکیٹ کے لیے پیش کردیا گیا ہے لیکن سنسر بورڈ نے بھی فلم پر ٹیکنیکل اعتراضات لگاکر درخواست واپس بھیج دی ہے جس کے بعد ایک بار پھر فلم کو دوبارہ سرٹیفکیٹ کے لیے پیش کیا جائے گا۔سنسر بورڈ کی جانب سے فلم پر اعتراضات کے بعد نمائش کی تاریخ آگے بڑھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن فلم پروڈیوس کرنے والی کمپنی کے سی ای او نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔
سنسربورڈ کے ردعمل میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کو نامور صحافیوں کو دکھادیا۔ صحافیوں کو فلم دکھانے پر سنسربورڈ چیخ اٹھا ہے اور بورڈ نے سرٹیفکیٹ ملنے سے قبل ہی میڈیا نمائندوں کو فلم دکھانے پر سنجے لیلا بھنسالی سے جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ یکم دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار کیا ہے۔
میڈیا نمائندوں کو فلم دکھانے پر سنجے لیلا بھنسالی سے جواب طلب
06:25 PM, 18 Nov, 2017