لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکاکہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون اورون ڈے میں بہتری کی جانب گامزن ہے۔ٹیسٹ ٹیم کودوبارہ نمبرون بنانااگلاہدف ہے۔ فاسٹ بولرسہیل خان بھرپور محنت کے باوجود فیوچرپلان کاحصہ نہیں۔فوادعالم کی فٹنس اوردفاعی تیکنیک عمدہ اسٹروک پلے میں درکارہے۔
ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھرکاکہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ نمبرون بن گیا۔ ون ڈے میں بھی بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ان کااگلا ہدف قومی ٹیم کوٹیسٹ میں دوبارہ نمبرون بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ 34سالہ سہیل خان فاسٹ بولربھرپور محنت کے باوجود فیوچرپروگرام کاحصہ نہیں۔کیونکہ23,24 سالہ کئی نوجوان پیسر کی موجودگی میں کسی بھی فارمیٹ میں سہیل خان کی جگہ نہیں بنتی۔،سہیل بہت عمدہ بولرہے۔ اگردس سال قبل اس کی گرومنگ پرتوجہ دی جاتی تو وہ ٹیم کااثاثہ بن سکتے تھے۔
کوچ کاکہناتھا کہ انہیں ذاتی طور پرسہیل خان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ اس کی محنت اورصلاحیتوں کے معترف ہیں۔تاہم بہترین کارکردگی کے حامل نوجوانوں کی موجودگی میں سہیل خان کی واپسی کاچانس نہیں ہے۔ یہ ایک کڑواسچ ہے۔ بتیس سالہ فواد عالم کی فٹنس اوردفاعی تیکنیک کے مکی آرتھرمعترف ہیں۔ کوچ نے فواد عالم کواسٹروک پلے میں بہتری کیلئے مشورے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کم بیک کیلئے لیفٹ ہینڈر کو اسٹروکس میں بہتری لانا ہوگی۔