چین کاتاجکستان میں ایلومینیم پلانٹ لگانے کا منصوبہ ، 1.6 ارب ڈالر لاگت آئے گی

04:59 PM, 18 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

دوشنبے: چین سابق سوویت ریاست تاجکستان میں ایک بڑا ایلومینیم پلانٹ لگائے گا جس پر 1.6 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

تاجکستان کی سرکاری ایلومینیم کمپنی’ٹالکو‘کے ترجمان ایگور سٹاروف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ یہ پلانٹ چین کی یونان کنسٹرکشن کمپنی مغربی قصبے ترسنژودا میں لگائے گی جو دونوں ملکوں کا مشترکہ منصوبہ ہوگا۔اس پلانٹ کے قیام پر 1.6 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔اس پلانٹ سے سالانہ 5 لاکھ ٹن ایلومینیم پیدا کیا جاسکے گا اس کے علاوہ 1200 افراد کو روزگار کو مواقع حاصل ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس پلانٹ کے قیام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، اس کی تکمیل ایک سے ڈیڑھ سال میں ہوجائے گی۔

مزیدخبریں