ممبئی :معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں کے لیا۔
معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بلکل ٹھیک ہوں اور میرا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے مجھے تو خود میڈیا اور میرے چاہنے والوں سے پتہ لگا ہے کہ میں کولکتہ ایکسیڈنٹ میں بال بال بچا ہوں ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ مجھے ان افواہوں نے حیرت میں ڈال دیا ہے ہمارا میڈیاریٹنگ کے لیے کسی کوبھی مار دیتا ہے یا کسی کا بھی ایکسیڈنٹ کروادیتا ہے۔امیتابھ نے اس اقدام کی مزحمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جعلی خبریں پھیلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کروائی ہوئی چائیے تاکہ اگلی دفع ایسا غلط اقدام اٹھانے سے پہلے ان کی روح کانپ جائے۔