اداکارہ رانی مکھر جی کو بھاری جرمانہ

اداکارہ رانی مکھر جی کو بھاری جرمانہ

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کو قانون کی خلاف ورزی کر نے پربھاری جرمانہ دینا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی اپنے بنگلور والے گھر میں تعمیراتی کام کر وارہی تھیں جس کو ممبئی کارپورش نے غیر قانی قرار دیا تھا۔آخر کار ان کی یہ قانونی جنگ اختتام پزید ہو گئی ہے اور ان کو 23لاکھ کا بھاری جرمانہ دینے کے بعد گھر میں تعمیراتی کام کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔


یاد رہے کہ چند ماہ قیل معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کو بنگلو میں تعمیراتی کام کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا تھا۔ممبئی کارپورش نےرانی مکھر جی کے بنگلو میں کیے جانے والے تعمیراتی کام کو قا نو نی خلا ف ورزی قرار دیتے ہوئےان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ممبئی کارپورش نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رانی مکھر جی آج کل جوہو بنگلو میں غیر قانونی تعمیراتی کام کر وا رہی ہیں اور ان کے خلاف قا نو نی کروائی کی جائے گی۔ لیکن اب تعمیراتی کام کا معمہ حل ہو گیا ہے اور بھاری جرمانے دینے کے بعد گھر میں تعمیراتی کام کرنے کی اجازت دی دی گئی ہے۔