لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے امریکہ کے قونصل جنرل یورئیے فیڈکوو نے ملاقات کی او رباہمی دلچسپی کے دوطرفہ امورپر تبادلہ خیال کیاـ حمزہ شہباز نے ملاقات میں موجود ہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ 2018 ء تک لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گاـ بالخصوص پنجاب میں تعلیم، صحت اور مفادعامہ کے شعبوں میں خصوصی اقدامات بروئے کا ر لائے جا رہے ہیںـامریکن قونصل جنرل یورئیے فیڈکوو نے حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے دلچسپی کا ا ظہار کیا اور پا ک امریکہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیاـ