بھارت میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کے مینجر کے فلاحی ادارے پر پولیس کا چھاپہ

09:03 PM, 18 Nov, 2016

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کے مینیجر کے فلاحی ادارے پر دھاوا بول دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے نامور گلورا شفقت امانت علی کے مینیجر مونا کھولی اور راکش کے فلاحی ادارے پر چھاپا مارا تاہم دفتر خالی ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ فلاحی ادارے نے معروف گلوکار شفقت امانت علی کو پرفارمنس کیلئے بھارت آنے کی دعوت دی تھی تاہم یہ اقدام بھارتی پولیس کو پسند نہ آیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ پاکستانی اداکار پر کالادھن کے الزام سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے مارا گیا، اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی اداکاروں کو بھارتی پولیس کے معتصابانہ رویئے کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے 500اور ایک ہزارروپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد نئی دہلی اور ممبئی میں ایک سٹنگ آپریشن کیا گیا ، جس کے بعد میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کے ایجنٹس پکڑ گئے ہیں جنہوں نے سیاہ دھن کی شکل میں معاوضہ طلب کیا۔

مزیدخبریں