ایفل ٹاور کی سیڑھی رواں ماہ نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی

06:29 PM, 18 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

پیرس: عالیشان ایفل ٹاور کی سیڑھی کے ایک حصے کو رواں ماہ نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اس کی نیلامی 44 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپوں سے شروع ہو گی۔ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے ایفل ٹاور کی سیڑھیوں کو 1983 میں ایلی ویٹر سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

رواں ماہ اس پرانی سیڑھی کے ایک حصے کی نیلامی رکھی گئی ہے جب کہ پیرس میں شائقین کے لئے اس حصے کو نمائش کے لئے بھی پیش کیا گیا ہے، اس حصے کی لمبائی دو اعشاریہ چھ میٹر ہے.

مزیدخبریں