نیو یارک : امریکی اداکارہ مارلن منرو کا پارٹی ڈریس 48 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا،یہ لباس انہوں نے 1962 میں صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پہنا تھا ،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لیجنڈ اداکارہ مارلن منرو کی ذاتی اشیاء نیلامی کے لئے پیش کی گئیں ۔
ان میں اداکارہ کا سکن کلر کا پارٹی ڈریس سب سے نمایاں رہا ،اور طویل بولی کے بعد آخر کار 48لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا ،اس لباس پر ہاتھ سے ڈھائی ہزار موتی جڑے گئے ہیں ۔
منرو نے یہ لباس صدر کینیڈی کی 45 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر 19مئی انیس سو باسٹھ کو پہنا تھا،،اور ہیپی برتھ ڈے مسٹر پریذیڈنٹ گایا تھا۔
امریکی اداکارہ مارلن منرو کا پارٹی ڈریس 48 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا
03:31 PM, 18 Nov, 2016