کراچی:جائیداد سے متعلق نئے قانون کے بعد سندھ حکومت کے خزانے میں اضافہ ہوگیاہے۔ بورڈ آف ریونیو سندھ نے 3 ماہ میں جائیداد کی رجسٹریشن سے 2 ارب 26 کروڑ روپے جمع کرلئے ہیں جو پچھلے برس سے ڈھائی کروڑ روپے زائد ہے۔بورڈ آف ریونیو سندھ کی رپورٹ کے مطابق جائیداد کی نئی ویلیو ایشن سے سندھ حکومت کے خزانے میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں جائیداد کی رجسٹریشن پر اسٹمپ ڈیوٹی سے 1 ارب 47 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی جو پچھلے برس اسی عرصے میں 1 ارب 45 کروڑ تھی ۔ جائیداد کی منتقلی اورکیپٹل ویلیوٹیکس سے78کروڑ86 لاکھ خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں مالی سال بورڈ آف ریونیو سندھ کا ہدف15 ارب 50 کروڑ روپے مقرر ہے ۔