سری نگر: کشمیریوں کو  مسلسل 19 ویں جمعہ کو جامعہ مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا گیا

02:47 PM, 18 Nov, 2016

سری نگر: جامعہ مسجد کے اطراف میں کرفیو کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مسلسل 19 ویں جمعہ کو نماز جمعہ ادا نہیں کی جا سکی۔

کشمیری اخبار کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نوہٹا اور ارد گرد کے علاقے میں لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکا اور انہیں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق جو جامعہ مسجد میں خطبہ دیتے ہیں انہیں فوج نے گھر میں ہی نظر بند رکھا ۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور کرفیو 133 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں