اسلام آباد: آزاد جمو ں وکشمیر کے کابینہ اراکین کے اثاثوں کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت کے8 وزرا ٹیکس نہیں دیتے، وزیر اطلاعات مشتاق مہناس ٹیکس ادائیگی اور ماہانہ آمدنی کے حوالے سے سر فہرست ہیں، مشتاق منہاس اور طاروق فارق کی ماہانہ آمدنی 15،15 لاکھ روپے جبکہ ادا کیے گئے سالانہ ٹیکس کی رقم 4 لاکھ اور94 ہزارہے ۔ وزیر اعظم اور سپیکر سمیت 4 کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔وزیر مال فاروق سکندر خان نے اپنی بیوی پر سالانہ 12 لاکھ روپے اور دو بیٹیوں اور تین بیٹوں کی تعلیم پر سالانہ دس لاکھ 92 ہزار روپے خرچ کرتے ہیں،وزیر برقیات ، قانون و انصاف و خزانہ راجہ نثار احمد کی ماہانہ آمدن 90 ہزار روپے ہے، ،جس میں ماہانہ ساٹھ ہزار روپے ایم ایل اے کی پنشن شامل ہے،وزیر صنعت و ترقی خواتین نورین عارف ایک رہائشی مکان، 22 دکانوں ،488 کنال زمین سمیت جائیداد کی مالک، ماہانہ آمدن ظاہر نہیں کی،وزیر پلاننگ و زراعت طارق فاروق کی تین بیویوں کے پاس مجموعی طور پر 45 تولہ سونا موجود ہے،تین بیٹوں اور چار بیٹیوں کی تعلیم پر سالانہ چھ لاکھ دس ہزار روپے خرچ کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے'' صباح نیوز'' کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر کے عام انتخابات 2016 کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گواشواروں کے مطابق