ترک صدر سے سیاسی قیادت کو دور رکھنا تنگ نظری ہے: سراج الحق

ترک صدر سے سیاسی قیادت کو دور رکھنا تنگ نظری ہے: سراج الحق

بہاولپور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےشکوہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے ترک صدر کو ذاتی مہمان بنا لیا۔ سیکورٹی کے نام پر ترک صدر کو ملک کی سیاسی قیادت کو دور رکھنا تعصب اور تنگ نظری ہے۔

بہاولپور میں جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،ملک پر ظالم اشرافیہ کا قبضہ  ہے ۔ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔  قطری شہزادہ حکمرانوں کو  نہیں بچا سکتا۔