ٹرمپ روس کیخلاف ڈٹ جائیں گے: جاپانی وزیر اعظم کی نومنتخب امریکی صدر سے ملاقات

12:02 PM, 18 Nov, 2016

نیویارک: جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے خلاف ڈٹ جانے پر تیار ہوں گے ۔

 جاپانی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں ٹرمپ ٹاور میں نومنتخب صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ڈیڑھ گھنٹے تک  جاری رہنے والی اس ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ملاقات اچھی رہی اور گرمجوشی کا ماحول تھا۔ امید ہے ٹرمپ روس کے خلاف ڈٹ جانے پر تیار ہوں گے

خیال رہے کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران تقاریر کے حوالے سے کچھ لوگوں کو جاپان کے ساتھ امریکا کے دیرینہ تعلقات کے حوالے سے بھی خدشات تھے۔ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی عالمی سربراہ سے ہونے والی یہ پہلی مرتبہ ملاقات ہے۔

ملاقات کے بعد شنزو ایبے نے کہا کہ 'ہمارے درمیان طویل وقت میں بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔'

مزیدخبریں