لندن، عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے7 لاکھ پاونڈز کی منظوری

11:27 AM, 18 Nov, 2016

لندن :برطانوی وزیر داخلہ ایمبر روڈ نے نفرت انگیز جرائم کے خاتمے اورعبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے7 لاکھ پاونڈز کی منظوری دے دی ہے۔برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق خصوصی فنڈ میں3 لاکھ پاونڈز9 کمیونٹی پروجیکٹس کی تعمیر، جبکہ4 لاکھ5 ہزار پاونڈز59 عبادت گاہوں میں حفاظتی اقدامات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔جس میں 45چرچ، 12مساجد، ایک مندر اور ایک گوردوارہ شامل ہیں۔
رقم سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکیورٹی باڑلگانے پر خرچ ہوگی۔ وزیر داخلہ ایمبر روڈ کا کہنا تھا کہ فنڈ نفرت انگیز جرائم کے خاتمے کے لیے حکومتی مشن کا حصہ ہے۔برطانیہ سب کا ہے، یہاں نفرت انگیز جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کمیونٹی سیکریٹری ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے نفرت انگیز جرائم کے خاتمے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

مزیدخبریں