ملیکہ شراوت پیرس میں لٹنے سے بچ گئیں‘تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

11:17 AM, 18 Nov, 2016

پیرس : بولی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملہ کرکے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا اور بولی وڈ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر واپس آرہی تھیں جب تین نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ وہی علاقہ ہے جہاں گزشتہ ماہ ہولی وڈ ماڈل کم کردشین کو گن پوائنٹ لوٹ لیا گیا تھا۔ملیکہ پیرس میں شاپنگ کے بعد اپنے گھر واپس جارہی تھیں جب ان پر یہ حملہ ہوا۔فرنچ میڈیا کے مطابق ' چہرے کو اسکارف سے چھپائے ہوئے جرائم پیشہ افراد نے کوئی لفظ کہے بغیر اپنے ہدف پر آنسو گیس کا اسپرے کیا اور پھر گھونسے مارنے لگے۔اس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جس کے بعدایمرجنسی سروسز کو کال کی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور اسے شک ہے کہ حملہ آور جوڑے کو لوٹنا چاہتے تھے، تاہم ان کی کسی بھی چیز گم نہیں ہوئی۔مگر اس حملے سے یہ دونوں کچھ زخمی ضرور ہوگئے۔

مزیدخبریں