پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
نیو نیوز کے مطابق اے این پی کے مرکزی رہنما پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ خاندانی ذرائع نے انکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے.
حاجی عدیل 2009ءسےمارچ 2015ءتک سینیٹر بھی رہے اور اے این پی کے ڈیڑ ھ سال تک قائم مقام صدر بھی رہے ۔ حاجی عدیل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے، انکی عمر 72برس تھی ۔ نماز جنازہ آج 4:15پر جناح پارک میں ادا کی جائے گی ۔