آئندہ 10 دن میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے: محکمہ موسمیات

10:24 PM, 18 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ملک بھر میں آئندہ 10 دن کے دوران گرمی کی لہر میں شدت میں آنے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی جہاں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ان میدانی علاقوں میں گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈز ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں درجہِ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

جون کے پہلے ہفتے میں اس گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے بہتر رہے گا، تاہم گرمی کی لہر کے کچھ اثرات کراچی پر بھی رہیں گے۔

مزیدخبریں