آفیشل سیکرٹ خصوصی عدالت, خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اسلام آباد پولیس کے آفیسر کو 3 سال قید کی سزا

 آفیشل سیکرٹ خصوصی عدالت, خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اسلام آباد پولیس کے آفیسر کو 3 سال قید کی سزا

اسلام آباد:غیرملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے والے پولیس اہلکار  پر الزام ثابت ہونے پر آفیشل سیکرٹ کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

 غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ظہور احمد کے خلاف کے خلاف الزام ثابت غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔آفیشل سیکرٹ کی خصوصی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکار کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف 13دسمبر 2021 کو فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) تھانے میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پولیس ملازم غیر ملکی سفارتکار سے ملاقات کی پلاننگ کررہاتھا، پولیس ملازم ملکی سلامتی سے متعلق معلومات اور دستاویزات غیر ملکی ایجنٹ کے حوالہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

ظہوراحمدکی 22 جنوری 2022کو ضمانت منظور کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں