پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 62.3 فیصد اضافہ  ریکارڈ

 پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 62.3 فیصد اضافہ  ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملاہ۔ گزشتہ سال اپریل  کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیرمملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کاکہناہے۔کہ  اپریل میں آئی ٹی برآمدات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا۔ جولائی 2023سے اپریل 2024 کے دوران 31 کروڑ ڈالرز کے تاریخی اضافے آئی ٹی برآمدات 2.59 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی  ترجیح ہے۔

 آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے 2.135 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

شزہ فاطمہ نے مزید کہا آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم پاکستان نے پچھلی پی ڈی ایم حکومت میں ڈیفالٹ سے بچا کر معشیت کو مضبوط کیا جس کے نتائج آج آرہے ہیں۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے اقدامات جاری ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی  برآمدات میں اضافہ کے لیئے کوشاں ہیں

مصنف کے بارے میں