شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،ایک شخص جان بحق، دو شدید زخمی، مقدمہ درج

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،ایک شخص جان بحق، دو شدید زخمی، مقدمہ درج

راولپنڈی: راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص کے جانبحق، دو کے شدید زخمی ہونے کا مقدمہ درج  کر لیا گیا۔

مقدمہ جانبحق شخص سعد علی کے بھائی جبران علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل بالسبب، ہوائی فائرنگ، پنجاب میرج فنکشن ایکٹ 2016کے تحت درج کیا گیا ۔واقعہ رات اڑھائی بجے مہندی کی تقریب میں 5 نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آیا۔ 

واقعہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں میلاد چوک ٹینکی والی گلی میں پیش آیا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ سعد جان بحق ہوا، 25 سالہ نعمان، 12 سالہ حسنین شدید زخمی ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں