خوشاب: گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ، 9 زخمی

02:04 PM, 18 May, 2024

نیوویب ڈیسک

خوشاب:  پنجاب کےضلع خوشاب میں پنج پیر کے مقام پر گاڑی کھائی میں جاگری۔حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ۔

ریسکیو   ذرائع کے مطابق بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری۔مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہو کر خوشاب آ رہا تھا۔

مزیدخبریں